ہڑپہ اور گردونواح حکومتی ایس او پیز کی دجھیاں اڑا دیں گئیں اور دکانداروں کی لوٹ مار عروج پر عوام پریشان انتظامیہ خاموش لمبی تان کے سو گئے

Spread the love

ہڑپہ (آصف ندیم) ہڑپہ اور گردونواح دکانداروں کی لوٹ مار عروج پر تفصیلات کے مطابق دکانداروں نے اپنے من مانے ریٹ عوام سے زبردستی وصول کئے کوئی پرسان حال نہیں ہڑپہ اسٹیشن .ہڑپہ شہر .ہڑپہ بائی پاس .نائی والا بنگلہ .مالن شاہ چوک .157چوک .اڈہ 150نوایل .138چوک .بوٹی پال میردامعافی .اڈہ 6گیارہ ایل .چاندنی چوک .حافظ چوک .1/10ایل سٹاپ 187/نوایل اڈہ اور ہڑپہ اور گردونواح میں بے تحاشہ دکانداروں نےمن مانے ریٹ پر,دودھ100دہی 100,ساده نان20,روغنی نان30,
بڑا گوشت 500,بکرے کا گوشت1000 روپے اور دیگر ضروری اشیاء خوردونوش میں بے تحاشہ ناجائزمنافع خوری شروع کی ہوئی ہے لیکن کوئی بھی پوچھنے والا نہیں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور دیگر ادارے انتظامیہ خاموش تماشائی بنےہوئے ہیں عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ان دکانداروں کے خلاف بروقت کاروائی کرکے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں اور دکانوں کو بھی سیل کیا جائے جن دوکان داروں نے بھی مصنوعی مہنگائی کرکے عوام کا جینا محال کر دیا ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں