جہلم انتظامیہ مرغی کے نرخوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عبدالغفارآذاد)جہلم انتظامیہ مرغی کے نرخوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام،چھوٹے دکانداروں نے الزام عائد کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کنٹرول شیڈ فارم مالکان کو مرغی کم قیمت پر فروخت کرنے کی بجائے ہمیں بے جا تنگ کررہی ہے، روزانہ کی بنیاد پر ہمیں ہزاروں روپے جرمانے کئے جارہے ہیں، مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکاندروں نے بتایا کہ مرغی کے گوشت کے سرکاری نرخ 260 روپے مقرر کئے گئے ہیں، جبکہ ہمیں سپلائی 200 روپے فی کلو کے حساب سے کی جارہی ہے، اور سرکاری نرخ زندہ مرغی کا 178 روپے مقرر ہے، کنٹرول شیڈ مالکان ہمیں سرکاری نرخ پر مرغی مہیا نہیں کر رہے اگر مرغی کے گوشت کے نرخوں کو کنٹرول کرنا ہے تو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو کنٹرول شیڈ مالکان کو سرکاری نرخوں کے مطابق مرغی فروخت کرنے کا پابند بنانا ہوگااور چھوٹے دکاندار خود بخود ہی سرکاری نرخوں پر مرغی کا گوشت فروخت کرنا شروع کر دیں گے، یہاں پر قابل زکر بات ہے کہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکاندار 1 کلو گوشت کے پیسے وصول کرکے گاہک کو 750 گرام گوشت تھما دیتے ہیں اس طرح مقررہ کردہ نرخ بھی وصول کئے جارہے ہیں،اور 1 پاؤ گوشت بھی کم ہوتا ہے، حکومت کو چاہیے کہ مرغی کا گوشت فروخت کرنے والے دکانداروں کو 1 کلو گوشت کا وزن 1 کلو ہی گاہک کو فروخت کرنے کے پابند بنائیں تاکہ گاہک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والے دکانداروں کی لوٹ مار کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں