وزیرآباد( طارق ملک بیورو چیف ) دجالی فتنوں سے نبرد آزماء ہونے کے لئے ربط رسالت کو مضبوط بنانے کی ضرورت ھے. محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کی اساس ھے. بزرگان دین کے آستانے قلوب کو منور کرنے کے مراکز ھیں. ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن تحصیل وزیرآباد کے سابق صدر طارق جاوید ملک نے استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں منہاج القرآن اسلامک سنٹر وزیرآباد سے نکالے گئے ایک پر وقار جلوس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا. جلوس کی قیادت طارق محمود سلیمی، محمد منیر مغل، محمد اسلم نقشبندی، محمد یوسف مصطفوی اور دیگر اکابرین نے کی. جلوس کے دوران نعت خوانی اور درود و سلام کا سلسلہ جاری رھا. راستے میں شہریوں نے جلوس پر گلپاشی کی اور شرکاء کی مشروبات سے تواضع کی گئی .جلوس مختلف بازاروں سے گزرتا ہوا شیخ القرآن چوک پر اختتام پذیر ھوا. جہاں شرکاء جلوس نے قاری محمد اشرف جلالی کے ہم آواز ہو کر بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذارنہ سلام پیش کیا.
