وزیرآباد (طارق ملک بیورو چیف ) کردار کی عظمت نوجوان نسل کا سرمایہ حیات ھے. اخلاقی اقدار کے فروغ کے لئے مثبت سوچ کے حامل طبقات کی سرپرستی ضروری ھے.ان خیالات کا اظہار مسلم ھینڈز پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر سید ضیاءالنور نے مسلم ھینڈز ایجوکیشنل کمپلیکس وزیرآباد میں آنے والے نئے اقامتی طلباء وطالبات کے اعزاز میں خیر مقدمی تقریب سے خطاب کرتے ھوئے کیا. مسلم ھینڈز کے مینجر ایجوکیشن میر امان ہنزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ سٹوڈنٹس میں اسلامی اور وطنیت کے جذبے کو اجاگر کرنے کے لئے مسلم ھینڈز کے اساتذہ مشنری جذبے سے کام کر رھے ھیں اور ھزاروں یتیم اور ضرورت مند بچوں کو جدید تعلیم سے بہرہ مند کر کے قومی دھارے کا حصہ بنانا ھمارا نصب العین ھے. پراجیکٹ مینجر امجد محمود صدیقی نے کہا کہ اعلی تعلیم کا حصول ہر بشر کا بنیادی حق ھے اوروسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی بناء پر غاصب طبقوں نےضرورت مند طبقوں کو پسماندگی کی طرف دھکیل دیا ھے اور مسلم ھینڈز ان کا ھاتھ تھام کر بلندی کے راستے پر لے جانے کے عزم کے ساتھ مصروف عمل ھے. پبلک ریلیشن آفیسر طارق جاوید ملک اور تقریب کے آرگنائزر واجد نعیم نے کہا کہ پاکستان کے مثبت سوچ کے حامل افراد اور ادارے وسائل سے محروم بچوں کی سرپرستی کا بیڑہ اٹھا کر قومی جہاد میں مصروف ھیں اور مسلم ھینڈز رنگ و نسل کی تفریق کے بغیر خدمت انسانیت کے مشن پر گامزن ھے. اس موقع پر سٹوڈنٹس نے مختلف ٹیبلوز کے ذریعے تقریب کو پر مسرت بنا دیا بعد ازاں “صوفی نائٹ” کے عنوان سے محفل موسیقی میں نامور فنکار توصیف عباس نے عارفانہ اور صوفیانہ کلام کے ذریعے محفل کے شرکاء کو محظوظ کیا. تقریب میں علاقہ بھر کی ممتاز شخصیات کے علاوہ سینکڑوں خواتین حضرات نے شرکت کی.
