گرین بیلٹ نائی والا روڈ پر لگائے جانے والے پودوں کو پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے سابقہ صدر انصاف ویلفیئر ونگ ہڑپہ جوائنٹ سیکرٹری PTI تحصیل ساہیوال چوہدری احسن ایاز کی کوشش سے رائل ریزیڈینشیا ہڑپہ ساہیوال کی انتظامیہ نے پانی والی ٹینکی سے پودوں کو پانی لگانے دینے کی حامی بھر لی اہلیان ہڑپہ کا احسن اقدام کرنے پر خراج تحسین پیش
ساہیوال
ہڑپہ(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف) نائی والا روڈ جسے ماڈل روڈ بنادیا گیا جس کی خوبصورتی کے لئے رائل ریزیڈینشیا ہڑپہ ساہیوال ہاؤسنگ اینڈ کمرشل منصوبے کی انتظامیہ نے روڈ پر نا صرف قیمتی خوبصورت پودے لگائے بلکہ لائٹس لگا کر ہڑپہ کی خوبصورتی میں بے پنا اصافہ کیا کچھ حصہ پر درخت لگانے باقی تھے جس پر فروٹ ریڑھی والوں کا قبضہ تھا کو چوہدری احسن ایاز کی درخواست پر سی او ضلع کونسل اور دیگر افسران و عملہ کی انتھک محنت سے اسے واگزار کرانے کے بعد پودے تو لگا دیے گئے اس کے بعد سب سے بڑا مسئلہ ان سیکڑوں پودوں کو روزانہ کی بنیاد پر پانی دینا تھا اس اہم معاملے پر ایک بار پھر چوہدری احسن ایاز نے دلچسپی لی اور نائی والا روڈ پر بننے والی ہاؤسنگ اینڈ کمرشل سکیم رائل ریزیڈینشیا ہڑپہ ساہیوال کی انتظامیہ کے سامنے معاملات ڈسکس کیے جس پر رائل ریزیڈینشیا ہڑپہ ساہیوال کی انتظامیہ نے پودوں کو ٹینکی سے پانی دینے کی حامی بھر لی چوہدری احسن ایاز کی ذاتی دلچسپی لینے اور رائل ریزیڈینشیا ہڑپہ ساہیوال کی انتظامیہ کے اس احسن اقدام پر اہلیان ہڑپہ شکر گزار ہیں
