ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )صوبائی وزیر جنگلات، وائلڈ لائف اینڈ فشریز سید عباس علی شاہ نے کہا ہے کپاکستان کو موسمی تبدیلیوں کے خطر ناک اثرات سے بچانے اور ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے درخت لگانا ہی واحد حل ہے جس کے لئے معاشرے کا ہرفرد اسے اپنی قومی ذمہ داری سمجھ کر ایک پودا ضرورلگائے -محکمہ جنگلات پنجاب میں شجر کاری کی مربوط کوششیں کر رہا ہے تاکہ سر سبز پنجاب کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے -انہوں نے یہ بات ڈویژنل فاریسٹ آفس میں ایک محکمانہ بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد، اسسٹنٹ ڈائیریکٹر وائلڈ لائف امانت علی اور اسسٹنٹ ڈائیریکٹر فشریز محمد حسین نے شرکت کی -انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ صرف درخت لگانے پر ہی نہیں توجہ نہ دیں بلکہ ان کی آبیاری اورحفاظت بھی کریں -انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات درختوں کی مقامی اقسام کے فروغ کے لئے بھی اقدامات اٹھا رہا ہے اور نرسریوں میں عوام کو سستے نرخوں پر شیشم ،کیکر اور دوسرے پودے وافر مقدار میں دستیاب ہیں -اس سے پہلے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر ملک وسیم سجاد نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ محکمہ نہروں کے کنارے درخت لگانے کے ساتھ ساتھ ڈل وریام فاریسٹ میں 100ایکٹر رقبے پر ایک بڑی شجر کاری کر رہا ہے جس سے ماحولیاتی آلودگی دور کرنے میں بڑی مدد ملے گی۔ صوبائی وزیر محکمہ جنگلات ساہیوال کی کارکردگی کو سراہا اور ڈی ایف او ملک وسیم سجاد کو ہدایت کی کہ وہ اسی بہترین کارکردگی سے ساہیوال ڈویژن کو گرین اور سرسبز کرنے کی کاوشیں جاری رکھیں۔
