ساہیوال ڈویژن جاویداختر محمود نے میونسپل کارپوریشن کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ مارکیٹوں میں عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھیں

Spread the love

ساہیوال( چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )کمشنر ساہیوال ڈویژن جاویداختر محمود نے میونسپل کارپوریشن کے افسران پر زور دیا ہے کہ وہ مارکیٹوں میں عارضی اور مستقل تجاوزات کے خلاف مہم جاری رکھیں اور بلا امتیاز ہر قسم کی تجاوزات ختم کریں تاکہ خریداروں کو درپیش مشکلات دور ہو سکیں۔ انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے روزانہ ہونے والے جائزہ اجلاس میں کہی جس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن شفیق احمد ڈوگر اور ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ڈاکٹر سیف اللہ سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے امامیہ کالج روڈ پر پسپ پراجیکٹ کے تحت کھدائی کے بعد لگائے گئے مٹی کے ڈھیروں پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا اور اسے فوری اٹھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں کھدائی کی جائے ساتھ ہی صفائی بھی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پسپ پروگرام کے تحت فتح شہر روڈ سے بجلی کے کھمبوں کی منتقلی کا کام شروع ہو چکا ہے جبکہ سوئی گیس کی لائن کی شفٹنگ کے لئے محکمے کو 2کروڑ 40لاکھ روپے کی رقم اسی ہفتے منتقل کر دی جائے گی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے سنگین خلاف ورزی پر بلڈنگ برانچ کے کلرک محمد اصغر کے خلاف انکوائری کرنے کی بھی ہدایت کی۔-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں