مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی ایک اور قابل ستائش کوشش

Spread the love

الحمداللہ( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی ایک اور قابل ستائش کوشش ۔ کروانا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے کی وجہ سے پوری دنیا کے ہسپتالوں میں ڈاکٹر ، پیرامیڈک سٹاف اور دیگر عملے کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن نے رائل انفرمری ہسپتال مانچسٹر، سیلفرڈ ہسپتال سیلفرڈ، سٹیپنگ ہل ہسپتال سٹاک پورٹ کے بعد آج وارینگٹن ہسپتال کے ذیابیطس فٹ سنٹر میں بھی اشیاء خورد و نوش کے علاوہ ہینڈ سیناٹائیزرز ، ہینڈ واش، واشنگ آپ لیکورڈ ، شیمپو اور دیگر اشیاء وہاں کے سٹاف کے ساتھ یکجہتی کے طور پر ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیی ۔ ڈیپارٹمنٹ کی منیجر اور سٹاف نے اس ڈونیشن پر خوشی کا اظہار کیا اور مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی چیرپرسن ڈاکٹر فصہ بی بی اور عالیہ صغیر، عمرانہ عامر اور صابرہ ناہید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذ بہ خدمت کو سراہا ۔ انھوں نے پیڈائٹرسٹ منی آفتاب کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کو اپنے ڈیپارٹمنٹ کو ڈونیشن دینے کا کہا۔ ہمشہ کی طرح اب بھی ان مشکل حالات میں بھی مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن عوام کی خدمت میں بڑھ کر حصہ لے رہی ہے اور مبارک باد کی مستحق ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں