آر پی او آفس ساہیوال طیب حفیظ چیمہ کی زیر صدارت ساہیوال ریجن پولیس کےافسران کے ساتھ کرائم اور امن و امان کے حوالے سے اہم میٹنگ

Spread the love

ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر طیب حفیظ چیمہ نے پولیس افسران کے ساتھ کرائم اور امن وامان کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کی۔جس میں ڈی پی او ساہیوال صادق بلوچ،ڈی پی او اوکاڑہ کیپٹن(ر)فرقان بلال اور ڈی پی او پاکپتن سید توصیف حیدر سمیت ایس پی انویسٹی گیشن ساہیوال میڈم شاہدہ نورین اور ریجن ہذا کے ایس ڈی پی اوز،ڈی ایس پیز نے شرکت کی میٹنگ انہوں نے تمام افسران کی مجرمان اشتہاری، سنگین مقدمات کی تفتیش،اسلحہ و منشیات کے خلاف ماہانہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا
انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش میرٹ پرکی جائے اور مجرمان اشتہاری، منشیات فروشوں،قبضہ مافیا و ناجائز اسلحہ کے خلاف بلا امتیاز آپریشن تیز کیا جائے
انہوں نے کہا کہ روڈ رابری کو کنٹرول کرنے کے لئے گشت کے نظام کو موثر بنائیں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو۔ تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں موٹر سائیکل اور تمام وہیکل کی چوری کی روک تھام کیلئےحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث گروپوں کے خلاف آپریشن کیا جائے۔اچھی کارکردگی کے حامل افسران کو تعریفی اسناد جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کیئے جائیں گے،آر پی او

ترجمان آر پی او آفس ساہیوال

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں