ساہیوال چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال: پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال میں نئے چئیرمین پریس کلب چوہدری محمد اشرف صاحب کی عمرہ ادائیگی اور گروپ لیڈرز و ممبران سپریم کونسل محترم عزیز الحق گورایہ صاحب اور محترم سید شفقت حسین گیلانی صاحب کے اعزاز میں انکی پریس کلب کے لیے خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب کا اھتمام کیا گیا انکی آمد پر انکا استقبال کیا گیا اور پھولوں کے ہار پہنائے گئے تقریب میں عہدیداران و ممبران پریس کلب نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس میں صدر پریس کلب رانا جاوید نثار جنرل سیکرٹری مہر محمد عباس چئیرمیں چوہدری محمد اشرف اور دیگر مقررین نے معزز گروپ لیڈران کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی رہنمائ میں پریس کلب کو مزید فعال بنانے کے لیے عزم کا اعادہ کیا اس موقع پر گروپ لیڈرعزیزالحق گورایہ اور سید شفقت حسین گیلانی نے چوہدری محمد اشرف کو باقاعدہ طور پر انکے دفتر کا چارج سنبھالنے اور عمرہ ادائیگی پر مبارکباد دی اور پریس کلب کو فعال کرنے میں صدر پریس کلب کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر ممبران سپریم کونسل راحیل آزاد رانا انعام سینئر نائب صدر میا وسیم ریاض نائب صدر چوہدری شاہدرفیق سئنیر صحافی و ایگزیکٹو ممبر حافظ وحید نوید غنی جوائنٹ سیکرٹری افتخار خان انفارمیشن سیکرٹری جاوید شوکت اور ممبران پریس کلب نے شرکت کی اجلاس کے اختتام پر معراج انصاری راغب علی سید جاوید کھرل اور دیگر مرحومین کے لیے دعا کی گئ تقریب کے اختتام پر صدر پریس کلب رانا جاوید نثار صاحب کیطرف سے ریفریشمنٹ کا اہتمام کیا گیا
