ساہیوال چیمبر کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد

Spread the love

ساہیوال(چوہدری محمد آ صف ندیم آرائیں ڈویژنل بیوروچیف ساہیوال )معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق ناظم یونین کونسل طاہر رؤف چوہدری نے اپنی رہائش گاہ پر ساہیوال چیمبر کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی جس میں چیمبر کے ڈیموکریٹک گروپ کے چیئرمین شیخ عظمت سلیم،اپنا گروپ کے چیئرمین راشد حمید چوہدری،ساہیوال چیمبر کے نو منتخب صدر چوہدری کاشف ریاض،سابق صدور رانا وسیم اختر،چوہدری عامر صدیق،چوہدری عاصم منیر،شیخ ذیشان شہزاد،شیخ شہزاد،سابق میئر ساہیوال اسد خان بلوچ اور معززین شہر چوہدری عبدالمالک،شیخ محمد آصف،چوہدری محمد طفیل، چوہدری محمد منیر،شاہ نواز خان مردانہ،عبدالرؤف چوہدری،سہیل منور،شیخ محمد اعظم،رانا قلب عباس اور ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔طاہر رؤف چوہدری نے نو منتخب عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ شہر کی کاروباری برادری کو درپیش مسائل حل کرنے میں ساہیوال چیمبر اپنا اہم کردار ادا کرے گا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈیموکریٹک گروپ کے چیئرمین شیخ عظمت سلیم اور اپنا گروپ کے چیئرمین راشد حمید چوہدری نے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں پرقار تقریب منعقد کرنے پر طاہر رؤف چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ چیمبر کے عہدیداران خطے کی صنعتی ترقی،بے روزگاری کے خاتمے اور تاجروں کے مسائل حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے اور باہمی اتحاد و تعاون سے چیمبر کو صنعت کاروں کےلئے ایک اہم پلیٹ فارم بنائیں گے جہاں انہیں کاروبار کے لئے ہر ممکن آسانیاں بہم پہنچائی جا سکیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں