خیبر پختون خواہ فنکار برادری اپنے مابین اختلافات چھوڑ دیں۔ مشہور و مقبول فلمی اداکار
پشاور(چیف اکرام الدین)خیبر پختون خواہ سے تعلق رکھنے والا فلم و ڈرامہ کے مشہور اداکار حمید شہزاد نے کہا کہ فنکاروں کے متحد ہونے سے فنکاروں کے مسائل و مشکلات حل ہو سکتے ہے انہوں نے کہا کہ کہ خیبر پختون خواہ فنکار برادری اپنے مابین اختلاف چھوڑ دیں کیونکہ اختلاف مسائل کا حل نہیں بلکہ اختلافات سے اور مسائل بڑھ سکتے ہے جو فنکاروں کیلئے باعث نقصان ہے اس سخت حالات میں فنکاروں کے مابین اتفاق کی اشد ضرورت ہے تا کہ فنکار کو درپیش مسائل و مشکلات حل ہو سکے اتفاق رائے سے فنکاروں کو مسائل و مشکلات سے نجات مل سکتی ہے اج کل ہر فنکار دوسرے کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہیں جس کی وجہ سے فنکار برادری بدنامی کا شکار ہے اگر فنکار برادری اس طرح ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی میں مصروف ہوں تو فنکار برادری کے مسائل و مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے جو فنکاروں کیلئے باعث نقصان ہے معروف و مقبول فلم و ڈرامہ کے اداکار حمید شہزاد نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے بھی مطالبہ ہے کہ فنکاروں کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کریں تا کہ فنکاروں کی مسائل و مشکلات بروقت حل ہو سکے اور فنکاروں کو بھی چاہیے کہ متحد ہوکر ملک و قوم اور فن کی خدمت کرے۔