سابق چیئرمین یونین کونسل گول ہور ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر ورکر فواد چوہدری کی قیادت میں متحد ہے اور آنے والا دور بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہے۔ ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا کہ ترقیاتی کام نا ہونے کا شکوہ کرنے والوں کو تعصب کی عینک آنکھوں سے اتارنی ہو گی ۔120سالہ پرانا نہر کے پرانے منصوبے کو عملی جامہ فواد چوہدری کی کوششوں سے ہی شروع ہوا ہے ۔اس کے علاؤہ کھیوڑہ اور پنڈ دادنخان میں بھی ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں اور ہر یونین کونسل میں بھی ترقیاتی کام شروع ہو چکے ہیں ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا کہ تیس سال چپ کر ضلعے کی بربادی برداشت کرنے والے اب کیوں چیخ رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ چوہدری فواد کی قیادت میں حلقے کو مثالی حلقہ بنا دیں گے اور چوہدری فواد کی قیادت میں متحد ہیں
