لندن(عارف چودھری )ملکہ برطانیہ کی جانب سے 2 پاکستانی شہریوں کو کورونا وائرس کے دوران خوراک کی فراہمی پر دولت مشترکہ کے ’پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ‘ سے نوازا گیا۔پاکستانی ھائ کمشنر کی پریس ریلیز میں بتا یا گیا کہ بر طانوی ہائ کمشنر ڈاکٹر کرسچن ٹرنر سی ایم جی کی میزبانی ایک فون کال کے دوران ملکہ بر طانیہ نے اعزاز سے نوزا
پاکستانی شہریوں حذیفہ احمد اور سید حسان عرفان نے رمضان المبارک کے دوران اپنے ادارے رزق فاؤنڈیشن کے 3 ہزار رضا کاروں کے ذریعے پاکستان کے 23 شہروں میں مستحق افراد تک کھانے کے 22 لاکھ پیکٹس تقسیم کیے۔
ملکہ برطانیہ نے دونوں افراد سے فون پر بات کرکے اُن کی کاوشوں کو سراہا
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن کے دوران مخیر حضرات اور این جی اوز کی جانب سے ملک بھر میں راشن تقسیم کیا گیا تھا۔حزیفہ احمد اور سید حسان عرفان نے کہا کہ ھم دولت مشترکہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ھماری کوششوں کو پہچانا اور اعزاز سے نوازا یہ ایوارڈ پاکستانی عوام پاکستان میں رضاکاروں کے کام اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کی ھماری مضبوط روایت کو خراج تحسین ھے اس سے قبل بھی مندرجہ زیل افراد کو پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ لینے والوں میں ماسٹر ایوب -(آگ بجانے والا عملہ جو ان بچوں کے لئے کھلا ھوا سکول چلاتے ہیں جو دوسری صورت میں تعلیم حاصل نہیں کر سکتے )محمد امجد ثاقب (پاکستان میں مائکرو فنانس کی سب سے بڑی تنظیم اخوت چلاتے ہیں )حمزہ فرخ (پانی کے بحران کے لئے بندھ شمس کے ساتھ ،13دور دراز پاکستانی دیہاتوں میں 45000 افراد کی خدمت کر رھے ہیں) شامل ہیں