ڈونڈوت سمنیٹ فیکٹری کے محنت کش ہوں یا حلقے کے کسی بھی کارخانے کے مزدور کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دیں گے ۔ چوہدری فواد حسین

Spread the love

جہلم چوہدری زاہد حیات
ڈونڈوت سمنیٹ فیکٹری کی بندش سے ہمارے مزدروں کے لیے جو مسائل پیدا ہو رہے ان سے بخوبی واقف ہیں اور ڈونڈوت سمنیٹ کے ورکرز کے ساتھ ضلع کے کسی بھی محنت کش کے ساتھ حق تلفی نہیں ہونے دیں گے یہ بات اپنے ایک خصوصی بیان میں وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہی ان کا کہناہے کہ آپنے مزدوروں کے حقوق کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے اور انشاللہ یہ مسلہ جلد حل ہو جائے گا چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حلقے کے کام ہور ہے اور یہ ترقیاتی کام جاری رہیں گے نہر کے دو فیز انشاللہ الیکشن سے پہلے مکمل ہو جائیں گے ۔ہنڈدادن خان میں پاسپورٹ آفس کا انشااللہ اسی ماہ کام شروع کر دے گا ۔کرونا وبا کے حوالے سے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی نے کہا کہ ہمارا ضلع ایک حساس ضلع ہے اس لیے ہماری عوام کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ تھانہ کچہری کی سیاست کا کسی طور پر قائل نہیں نا ایسی سیاست ہونے دیں گے ۔چوہدری فواد حسین نے کہا کہ حلقے کا ہر فرد میرے لیے اہم ہے اور ہر ایک کے لیے دروازے کھلے ہیں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کر رہے ہیں اور انشاللہ عوام کی طرف سے دی گئی عزت کا مان رکھیں گے اور ڈونڈوت سمنیٹ کا مسلہ بھی جلد حل ہو جائے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں