جہلم۔ چوھدری زاہد حیات
کرونا وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے سلسلہ میں حکومتی احکامات کو بروئے کار لانے کی ھر ممکن کوشش کر رھے ھیں ۔تمام ملازمین کو چیکنگ کے سخت مرحلے سے گزار کر ان کو ان کے فرائض کی ادائیگی کی اجازت دی جاتی ھے سینٹائزر اور ماسک کا استعمال لازمی کروایا جاتا ھے ۔ان خیالات کا اظہار غریب وال سیمنٹ فیکٹری کے ماحول دوست ایڈمن آفیسر اکبر اشرف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا انہوں نے بتایا کہ مالکان اور سینئر انتظامیہ کی ھدایات کی روشنی میں اس وبا کے پھیلاو کی روک تھام کے لیئے ھر ممکن حفاظتی اقدامات کر رھے ھیں۔۔اس سلسلہ میں تمام سٹاف کی روزانہ کی بنیادوں پر خصوصی نظر رکھتا ھوں ۔۔تمام سٹاف بشمول سیکیورٹی گارڈز بھی ادارہ کی پالیسیووں سے مکمل ھم آھنگ ھیں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ فیکٹری ایریا میں صفائی ستھرائی واٹر ٹینکوں کی صفائی۔ درختوں کی کانٹ چھانٹ اور ماحول کی بہتری کے لیئے ھمہ وقت اپنی کوششیں جاری رکھے ھوئے ھوں۔فیکٹری ملازمین کے علاوہ دیگر ادارہ سے وابسطہ افراد سے بھی حکومتی ایس او پیز کی پابندی پر مکمل عملدرامد کروا رھے ھیں۔۔