مقبوضہ کشمیر :بھارتی فورسز کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی

Spread the love

لندن(عارف چودھری)مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کے دو اہلکاروں نے خود کشی کر لی۔ ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں تعینات ساشاسترا سیما بال (ایس ایس بی)کے اشوک کمار نامی 58 سالہ سب انسپکٹر نے اتوار کے روز خودکشی کرلی۔
ساوتھ ایشین وائر کے مطابق ،سب انسپکٹر ہندوستان کے ہماچل پردیش کا رہائشی ہے۔ ایک پولیس افسر نے تصدیق کی کہ اشوک کمار نے خودکشی کی ہے۔
بھارتی فوج کے ایک اوراہلکار لانس نائک اشیش کمار نے ضلع پونچھ کے علاقے بلنوئی منکوٹ میں اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی، جس سے مقبوضہ علاقے میں جنوری 2007سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروںکی تعداد بڑھ کر 454ہوگئی ہے۔فوج کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے گفتگو میں 8 گڑھوال یونٹ سے تعلق رکھنے والے لانس نائک کی خودکشی کی تصدیق کی ہے ۔اشیش کمار کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردیا۔
بارہمولہ ضلع میں اوری کے علاقے پولیس پوسٹ بونیار میں ایک فوجی جوان لاپتہ ہوگیا ہے۔ لاپتہ سپاہی جو اتر پردیش کا رہنے والا ہے آخری بار ٹی سی پی چلہ کے قریب دیکھا گیا تھا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں