
خیبر سے امان علی شینواری ۔
فیڈرل منسٹر ڈاکٹر نورالحق قادری عوام کے دیرینہ پانی کی سنگین مسئلہ کو سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے الٹیمیٹ انجنئیرنگ ٹیم کو لنڈی کوتل کم شلمان واٹر سپلائی سکیم کے سروے کرنے کیلئے پرسنل سیکرٹری حمید اللہ افریدی اور احسان اللہ جنیدی کے ہمراہ بھیج دیا.
لنڈی کوتل حلقہ این اے 43 سے منتخب پاکستان تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر نورالحق قادری نے انتخابی مہم کے دوران حلقہ کے عوام کیساتھ پانی جیسے سنگین مسئلے کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا کہ لنڈی کوتل کے عوام پانی جیسے نعمت کے پیچھے دوردراز علاقوں کا رخ کرتے ہیں اور ہمارے باپردہ خواتین سروں پر ٹیموں اور کینوں میں دو تین کلومیٹر مصافت دوری سے پانی لاتے ہیں اگر منتخب ہوا تو ہم پرائم منسٹر عمران خان پر حلقے کے عوام کے دیرینہ مسئلہ سامنے رکھ کرکے یہی پانی کا مطالبہ پورا کرینگے جس طرح نورالحق قادری نے کہا تھا ویسی ہی کرکے دیکھایا منتخب ہوئی وزیراعظم پاکستان کو جلسہ کرانے کی دعوت دی اور عوام کا مسئلہ سامنے رکھاوزیراعظم عمران خان نے جلسہ میں شلمان واٹر سپلائی سکیم کا اعلان کیا جس پر دو ارب کی خطیر رقم بھی منظور کیا جس پر دریا کابل شلمان سے لنڈی کوتل تک پانی کی ترسیل پر تمام فنڈز خرچ ہوگی شلمان واٹر سپلائی سکیم پر لنڈی کوتل عوام وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری کے دل کی اتہہ گہریوں سے مشکور و اللہ تعالٰی سے پایہہ تکمیل تر رسانی کیلئے دعاگو ہیں .
فیڈرل منسٹر پیر نوراحق قادری کے زاتی دلچسپی و خصوصی ہدایت پر الٹی میٹ انجنئیرنگ ٹیم جس میں خالد خان ظفر خان پبلک ہیلتھ ایس ڈی او ابرار خان سمیت وفاقی وزیر مذہبی امور و ہم آہنگی حمید اللہ آفریدی اور احسان اللہ جنیدی کو آن دی گراؤنڈ سروے کیلئے بھیج دیا تھا وزیراعظم عمران خان کے اعلان کردہ منصوبے کے لئے بتاریخ 9 جون اس سلسلے میں عملی طور پر فیز ون کا آغاز ہوا ایک اندازے کے مطابق 2 کروڑ 80 لاکھ روپے صرف سروے کیلئے مختص کئے گئے ہے جبکہ مذکورہ منصوبے پر تقریبا 2 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ ہوگی منصوبے سےلنڈی کوتل کے 60 فیصد آبادی کو پینے کی صاف پانی میسر ہونگے
الٹی میٹ انجنئیرنگ ٹیم نے اس موقع پر جو نقشہ بنایا وہ اعلیٰ حکام کے سامنے رکھ کرکے اس منصوبے پر جلد کام شروع کر دی جائے گی اس موقع پر سروے ٹیم نے کہا کہ شلمان میں پانی کا جو مقدار ہے اس سے لنڈی کوتل کے عوام مستفید ہونگے اور یہ سنگین مسئلہ حل ہوجائے گی سروے کے اس موقع پر قومی مشران و کثیر تعداد میں پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان نے قادی زندہ باد کے نعرے لگائی اور شلمان واٹر سپلائی سکیم پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی نورالحق قادری اپنے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کرکے حقیقی تبدیلی لائیگی