حکومت تعلیمی اداروں کو بروقت کھولنے میں اہم کردار ادا کریں۔کوارڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سٹوڈنٹس کیلئے نقصان دہ ہے انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند ہے تعلیمی اداروں کی بندش کی وجہ سے سٹوڈنٹس بھی پڑھائی کی طرف توجہ نہیں دے رہی جو نوجوان نسل کیلئے تباہی کا ذریعہ بن سکتا ہے کرونا وائرس عالمی وبا کے موقع پر طالب علموں کو تعلیم کی طرف توجہ دینے چاہئے کیونکہ اس وقت سٹونڈنس کے پاس موقع ہے سٹوڈنٹس اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اپنے گھروں میں پڑھائی کی طرف دھیان دیں تا کہ کل سکول، کالج، اور یونیورسٹی کھولنے کے موقع پر تعلیمی نظام میں آسانی ہوں تحریک جوانان پاکستان و کسشمیر کے کوآرڈینیٹر برائے سفارتی تعلقات اکرام الدین نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک اخباری بیان میں کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی اداروں کو بروقت کھولنے کے احکامات جاری کرے تا کہ سٹوڈنٹس اپنی تعلیمی سرگرمیاں شروع کر سکے کیونکہ تعلیم نوجوان نسل کی کامیابی کا اہم ذریعہ ہے۔