جہلم(چوہدری عابد محمود +سید مظہر عباس)جہلم گزشتہ روز علم کی روشنی پھیلانے والے 2 معزز اساتذہ ملک شہادت علی اور ملک محمد یعقوب گورنمنٹ ہائی سکول ملیار سے 60 سال عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے، سادہ مگر پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سکول سٹاف سمیت علاقہ کے معززین نے شرکت کی اور علم کی روشنی پھیلانے والے اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ہائی سکول ملیار میں خدمات سرانجام دینے والے معزز اساتذہ ملک شہادت علی اور ملک محمد یعقوب اپنے فرائض منصبی سے 60 سال عمر مکمل ہونے پر ریٹائر ہوگئے۔ اس موقع پر سکول اساتذہ نے مختصر اور پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا جس میں علاقہ معززین نے بھی شرکت کی، اس موقع پر آفتاب محمود قاضی پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ملیار اور دیگر اساتذہ و معززین نے دونوں احباب کی خدمات پر روشنی ڈالی اور بہترین تعلیمی کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے سکول کے لیے انکی مثالی خدمات کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ملک شہادت علی اور ملک محمد یعقوب نے جس طرح خدمات سرانجام دیں مدتوں یاد رکھی جائیں گی، سینکڑوں طلباء نے علم کی روشنی حاصل کی اور وطن عزیز کی بہتری اور ملکی ترقی کے لئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ریٹائرڈ ہونے والے دونوں اساتذہ محکمہ تعلیم کا اثاثہ ہیں اور گورنمنٹ ہائی سکول ملیار کیلئے ایک رول ماڈل تھے۔ ایسے محنتی اور فرض شناش انسان مدتوں بعد پیدا ہوتے ہیں،ریٹائرہونے والے اساتذہ ملک شہادت علی اور ملک محمد یعقوب نے پْروقار تقریب کے انعقاد پراساتذہ اکرام اور سکول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
