جہلم میں 10ویں روز بھی پٹرول نایاب رہا

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +دانیال عابد چوہدری)جہلم میں 10ویں روز بھی پٹرول نایاب رہا، لوگ پٹرول کے حصول کے لئے خوار ہو کر رہ گئے، ایس او پیز کا خیال رکھنا بھی بھول گئے، جبکہ متعلقہ محکمہ کارروائیاں کرنے سے گریزاں، انتظامیہ نے صارفین کو پٹرول پمپس مالکان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا، تفصیلات کے مطابق شہر سمیت ضلع بھر میں پٹرول پمپس میں پٹرول نایاب ہو کر رہ گیا، 10 ویں روز بھی پٹرول پمپس پر پٹرول ناپید رہا، پٹرول پمپس مالکان نے پٹرول اور پٹرولیم مصنوعات کی مصنوعی قلت پیدا کرکے مضافاتی علاقوں میں 150 روپے فی لیٹر پٹرول فروخت کرنا شروع کر دیا، پٹرول پمپوں پر صارفین کی لمبی لمبی لائنیں لگ گئیں،جبکہ ڈی او انڈسٹری سمیت عملہ غائب پٹرول پمپ مالکان نے پٹرول مبینہ طور پر خفیہ گوداموں میں چھپا لیا، پٹرول کے حصول کے لئے صارفین صبح سے شام تک لائینوں میں لگے انتظار کرتے دکھائی دیتے ہیں، حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد بااثر پمپس مالکان نے راتوں رات پٹرول گوداموں میں منتقل کر لیا ہے اور مضافاتی علاقوں میں قائم غیر قانونی پٹرول پمپس پر 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرول فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے، شہر کے اندر قائم پٹرول پمپس پر پٹرول کی خریداری کے لئے شہریوں کی لائنیں لگی ہوئیں دکھائی دیتی ہیں، جبکہ مضافاتی علاقوں میں قائم غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں سے 150 روپے فی لیٹر کے حساب سے پٹرول فروخت کیا جا رہاہے جو کہ محکمہ سول ڈیفنس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، انتہائی باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سول ڈیفنس، محکمہ انڈسٹری کی پشت پناہی میں مضافاتی علاقوں میں درجنوں غیر قانونی ایجنسیوں پر پٹرول کی فروخت جاری ہے جو کہ انتظامیہ کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں