جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاقدیر بیگ)جہلم جادہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تیسرے واٹر فلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی الحاج پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری تھے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے محلہ مخدوم آباد میں منہاج اسلامک سنٹر کی عمارت میں تیسرے واٹرفلٹریشن پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، واٹر فلٹریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب کے بعد الحاج پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری نے برائے ایصال ثواب والدین حاجی امانت علی بٹ کے لئے خصوصی دعا کی، اس موقع پر پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پانی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے، اسے ضائع مت ہونے دیں، انہوں نے کہا کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ علاقہ مکینوں کے لئے صاف پانی کی فراہمی کے لئے لگایا گیا ہے، انہوں نے حضور کی حدیث مبارکہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ پانی اونٹ کی طرح ایک سانس میں نہ پیو، بلکہ تین سانس میں ٹھہرٹھہر کر پیو اور جب پینا شروع کرو تو بسم اللہ پڑھ لیا کرواور پانی پی چکو تو الحمداللہ پڑھ لیا کرو، انہوں نے اہلیان محلہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ صفائی نصب ایمان ہے محلے کو صاف ستھرا رکھیں،اگر آپ کو کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہے تو آپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے عہدیداران و ممبران سے رابطہ کر سکتے ہیں، اس موقع پر الحاج چوہدری محمد سعید احمدسابقہ کونسلر چوہدری احمد رضا، حاجی امانت علی بٹ، قاضی نصیر احمد، پروفیسر حافظ عمر، حاجی چوہدری افتخار احمد، حاجی محمد اکبر، مستری عارف، حاجی افتخاراحمد بٹ، محمد یعقوب بٹ، چوہدری عامر سمیت اہلیان محلہ کے افراد نے شرکت کی۔
