اس موقع پر بلاول بھٹو نے سنگاپور میں فیس بک میٹا کے ایشیا پیسیفک ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔
اسلام آباد(نمائندہ ذیشان نجم خان)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے سنگاپور کا 2 روزہ دورہ کیا۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بلاول بھٹو نے سنگاپور کے وزیرخارجہ کی دعوت پر 8 اور 9 دسمبر کو سنگاپور کا دورہ کیا جس میں صدر حلیمہ یعقوب، وزیرخارجہ بالا کرشنن اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔
دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے سنگاپور میں فیس بُک (میٹا ) کے ایشیا پیسیفک ہیڈکوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر بلاول بھٹو نے فیس بُک کے لیے پاکستان میں مونوٹائزیشن کے اجرا کے لیے اسٹارز پروگرام لانچ کیا ، اس اقدام سے نوجوان کاروباری افراد کی استعداد میں اضافہ ہو گا۔
