جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی رپورٹ جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +مرزاکفیل بیگ کیفی)جہلم ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے گزشتہ روز کورونا وائرس کی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ مزید 7 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔محکمہ صحت جہلم نے آج تک کورونا وائرس کے مشتبہ 2526 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے گئے جن میں سے 311 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔گزشتہ روز تک کورونا وائرس سے متاثرہ 199 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں،آج مزید 25 مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے گئے،اس طرح کل 224 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں۔ جبکہ 78 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض زیر علاج ہیں۔جن میں سے 7 مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں، 8 مریض تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں زیر علاج ہیں جبکہ 63 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہے ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثرہ 4 افراد کو اپنے اپنے اضلاع میں ایس او پیز کے مطابق ریفر کر دیا گیا ہے،جہلم میں اب تک کورونا وائرس سے 5 اموات ہوئی ہیں،اس وقت کل 9 مشتبہ افراد داخل ہیں جن میں سے 7 مشتبہ افراد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم داخل ہیں جن میں سے 2 مشتبہ افراد آکسیجن پر ہیں جبکہ 2 مشتبہ افراد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈ دادن خان میں داخل ہیں۔اس کے علاوہ قطر سے آنے والے 14 افراد میں سے 12 افراد کو صحت یاب ہونے اور رپورٹ منفی آنے پر گھر بھیج دیا گیا اور 2 افراد کی ایک ایک رپورٹ منفی آئی ہے۔2 مشتبہ افراد آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم میں جان بحق ہوئے ہیں جن کی کورونا وائرس کی رپورٹ منفی ہے۔
موت کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں