پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری

Spread the love

جہلم(چوہدری عابد محمود +عامرکیانی)جہلم ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر رانا عمر فاروق کی ہدایت پر پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری، پولیس تھانہ سٹی نے 4قمار با ز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیے گئے،سب انسپکٹر محمد افضل SHOتھانہ سٹی، سب انسپکٹر ساجد محمود تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے کامیاب ریڈ کر کے 4قمار باز1۔ شیزار احمد ولد محمد اعجاز 2۔ سنیل صابر ولد صابر مسیح 3۔ شعیب سلیم ولد محمد سلیم 4۔ محمد افضل ولد غلام محمد سکنائے جہلم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 1لاکھ 460روپے، 5عدد موبائل فونز،1عدد موٹرسائیکل ہنڈا CG-125اور آلات قمار بازی (ڈولی دانہ)برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی، سب انسپکٹر تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم کو بھرپور شاباش، جبکہ سب انسپکٹر شہباز احمد تھانہ پنڈدادنخان نے منشیات فروش کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش شفاقت ظفر ولد ظفر اقبا ل ساکن پنڈدادنخان سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں