کھیوڑہ ( راشدخان)
کھیوڑہ تا پنڈدادنخان اور پنڈدادنخان تا ٹوبہ کسی بھی پیٹرول پمپ پر اس وقت پیٹرول دستیاب نہیں ہے۔۔
حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی عوام کے لیے وبال جان بن گئی ہے۔۔
مقامی انتظامیہ کی کاروائیاں فوٹو سیشن تک محدود ہوکر رہ گیا۔۔
اگر ہہلے دن ان تمام پیٹرول پمپس کے لائسنیس منسوخ کر دیے جاتے جن کے پاس سے پیٹرول کا سٹاک نکلا تھا تو حالات مختلف ہوتے۔۔
پی ایس او کے پمپس پر بھی پیٹرول کا نا ملنا حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے۔۔
عوام پیسے ہاتھ میں لیے تحصیل بھر میں پیٹرول کی تلاش میں نکلی ہوئی ہے
لاک ڈاون کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے جسکی وجہ سے ملازمت پیشہ ہزاروں افراد کو موٹر سائیکلوں پر سفر کرنا پڑ رہا ہے۔۔
ایک ایٹمی طاقت رکھنے والے ملک میں پیٹرول جیسی بنیادی ضرورت کانایاب ہونا لمحہ فکریہ ہے۔۔
پی ایس او پمپ مالکان کا کہنا ہے حکومت ہمارے کوٹے میں اضافہ کرے ہم زیادہ پیٹرول خریدنے کے لیے تیار ہیں۔۔