کورونا ٹیسٹنگ کٹ، پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی فواد چوہدری کی قیادت میں وزرات سائنس وٹیکنالوجی کا بڑا کارنامہ

Spread the love

چوہدری زاہد حیات۔۔

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان (ڈریپ) نے پہلی کوویڈ ٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دے دی ، فواد چوہدری نے اس کامیابی پر نسٹ آفیشلز اور سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہم نے ایک اورسنگ میل عبورکرلیا، ڈریپ نے پاکستان کی پہلی کووڈٹیسٹنگ کٹ کی منظوری دیدی،اس کامیابی پر نسٹ آفیشلزاور ہمارے بہترین سائنسدانوں کومبارکباددیتاہوں، آپ لوگوں پر پوری قوم کو فخر ہے

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کووڈ ٹیسٹنگ کٹ کی مدد سے کورونا کے لیے ہونے والے ٹیسٹ کی لاگت میں نمایاں کمی واقع ہوگی جس سے ہم درآمدات سے بھی بچ سکیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں