معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ صوبے میں مسائل کے انبھار لگے ہیں نہ بجلی، نہ پانی اورنہ ہی آٹے کی ترسیل

Spread the love

گلگت (سٹاف رپورٹر) معروف سیاسی و سماجی خاتون راہنما پروین غازی نے کہا کہ صوبے میں مسائل کے انبھار لگے ہیں نہ بجلی، نہ پانی اورنہ ہی آٹے کی ترسیل ممکن ہوسکی ہے صوبائی حکومت کی ہڈ دھرمی کے باعث وفاقی حکومت نے صوبے کے عوام کو دیوارسے لگایا ہوا ہے، دوسری طرف مالی بحران بھی سر اٹھا رہاہے، جس کی وجہ عوام شدید متاثر ہورہے ہیں، حکومت نے ایک ناتجربہ کار کمپنی کو بجلی کے فراہمی کیلئے معاہدہ کیا ہے جوکہ غریب عوام کیلئے ایٹم بم سے کم نہیں، صوبائی حکومت کوچاہیے تھا کہ وہ ایسے عوامی معاہد ہ کرنے سے پہلے مختلف سٹیک ہولڈر ز کو اعتماد میں لیتے، مگر یہاں عوامی کی رائے لینے کی بجائے بند کمروں میں فیصلے کئے گئے جو کہ کسی بھی طریقہ سے اچھا فیصلہ نہیں کہا جاسکتا، انہوں نے کہا کہ شہر میں صاف پینے کے پانی نایاب ہورہا ہے جبکہ آٹے کے کوٹے میں کمی کے باعث عوام میں شدید اشتعال پایا جارہاہے، صوبائی حکومت اور وفاقی حکومتوں کے درمیان گلگت بلتستان کے عوام فٹ بال بنے ہوئے ہیں، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت اور PDM کی وفاقی حکومت صوبے کے عوام کیلئے ڈرانا خواب ثابت ہورہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اورپی ڈی ایم شامل جماعتوں کو چاہیے کہ وہ وفاقی حکومت کوقائل کرے کہ گلگت بلتستان کے درینہ مسائل کے حل کیلئے اقدامات کریں، گندم کا کوٹہ بحال کرنے کے ساتھ مالی بحرانی کیفیت کودور کریں، اور صوبائی حکومت کے جانب سے نجی کمپنی کے ساتھ بجلی پیدا کرنے کا معاہدہ عوام کے سامنے لایا جائے، جو صوبائی حکومتیں 15 سالوں میں 20 میگا واٹ بجلی پیدا نہ کر سکی وہ لوگ کیسے نجی کمپنی کیساتھ ملکر کیسے تین مہینے میں 180 میگا واٹ بجلی پیدا کرسکتے ہیں سمجھ سے بالاتر ہے۔ لوڈ شیڈنگ میں کمی کے ساتھ آٹا بحران پر قابو پایا جائے بصورت دیگر صوبائی حکومت کیلئے یہ تینوں اہم مسئلے وبال جان بن جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں