
(اوچ شرف سےحافظ محمداحمد بیوروچیف کی رپورٹ )
اوچشریف 3 سال سے پولیس کو ڈکیتیوں سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب ڈکیت گینگ کا اشتہاری ملزم ساجد شکرانی گرفتار ، ملزم سے ڈکیتی شدہ 4 لاکھ مالیت کے 4 تولے طلائی زیورات ، نقدی ، قیمتی گھڑی ، مال مویشی سمیت 6 لاکھ روپے کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد
اوچ شریف ۔ ڈی پی او بہاول پور محمد صہیب اشرف نے اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لئے ایس ایچ او چوہدری اظہر جاوید کو خصوصی ٹاسک سونپ رکھا تھا ، ملزم کے دو ساتھی ریاض بگڑ اور صادق قسمانی پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں ۔۔
او چ شریف ۔ ایس ایچ او اوچ شریف کی قیادت میں پولیس آفیسر چوہدری سلیم اختر و دیگر ملازمین نے دریائی علاقہ سے ملزم کو گرفتار کیا ، عوام جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں ، اطلاع دہندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔۔۔ چوہدری اظہر جاوید