دورشریف و زکر ازکار اور دوست احباب کے دعاوں کی وجہ سے نئی زندگی نصیب ہوئی۔صوبائی ترجمان مسلم لیگ ق خیبر پختون خواہ
پشاور(چیف اکرام الدین)پاکستان مسلم لیگ ق صوبائی ترجمان خیبر پختونخوا صفدر خان باغی کرونا وائرس وبا سے صحتیاب ہونے کے بعد اپنے پلازمہ عطیہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اللہ رب العالمین کے پیارے حبیب نبی کریم صلیٰ اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے درود شریف و زکر ازکار اور دوست احباب دعاؤں کی وجہ سے نئی زندگی نصیب ہوئی انہوں نے کہا میرا بلڈ گروپ اے پازیئٹو ہے اور اپنا پلازمہ عطیہ مسجد نبوی یا حرم شریف پر مامور کسی بھی خادم کو کورنا وبا میں مبتلا ہو تو انکے دینے کے لئے اعلان کرتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تبارک و تعالی تمام انسانیت کو کرونا وائرس سے نجات نصیب کریں اور کرونا وائرس سے متاثر افراد کو اللہ تبارک و تعالی شفا کاملہ نصیب کریں۔