لاہور سے ماہ نور بخاری کی رپورٹ:
ذرائع کہ مطابق دورہ انگلینڈ کے حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان اہم ٹیلی کانفرنس آج ہوگی پی سی بی ٹیلی کانفرنس میں انگلینڈ کرکٹ بورڈ سے دورہ کے حوالے سے اہم فیصلہ آج ہونگے.
ٹیلی کانفرنس میں انگلینڈ بورڈ کے ساتھ ٹیم کی روانگی، چارٹر طیارہ، ٹیم کی ٹریننگ سے متعلق اہم باتیں زیر بحث آئینگی. قومی ٹیم کس دن انگلی پہنچے گی وہاں قرنطینہ کتنے دن ہونگے اور رہائش کی بائیو سکیور کے حوالے سے بھی اہم باتیں کی جائینگی. ٹیلی کانفرنس میں انگلینڈ روانہ ہونے کے لئے چارٹر طیارہ پاکستان کب پہنچے گا ٹیک آف کب ہوگا بھی َیر بحث آئے گا. پی سی بی اور ای سی بی کے درمیان اہم ٹیلی کانفرنس آج سہ پہر ہوگی پی سی بی کی طرف سے چیف ایگزیکٹو وسیم خان، ہیڈ کوچ مصباح الحق، باولنگ کوچ وقار یونس، ڈاکٹر سہیل اور ذاکر خان شرکت کرینگے