۔سکینرز کے نام قومی زمین پر بھتہ وصولی کرنا ناانصافی ہے۔ این ایل سی حدود سے تجاوز کرنے سے پرہیز کریں اور اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال سے اجتناب کریں ۔ این ایل سی ٹرمینل میں سہولیات فراہمی کیبجائے ٹرانسپورٹروں کی تذلیل بند کیا جائیں ان خیالات کا اظہار شینواری قوم کے سرکردہ رہنماء و چیئرمین کسٹم کلیئرنگ ایجنٹ ایسوسی ایشن معراج الدین شینواری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
طوررخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس کے چیئر مین معراج الدین شینواری اور تنظیم نوجوانان قبائل کے رہنما اسرار شینواری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این ایل سی حکام نے طورخم میں ظلم و جبر کا سلسلہ روا رکھا ہے اربوں روپے یہاں سے لے گئے .گزشتہ ہفتہ موجودہ این ایل سی حکام نے علاقے کے مشران کے ساتھ بہت بد تمیزی کی اور کہا کہ ھم معاہدے کو نہیں مانتے انہوں نے مبینہ طورپر الزام عائد کیاکہ این ایل سی کھلے عام روڈ پر ٹیکس لیتی ہے جو ناجائز اور غیر قانونی ھے معراج الدین شینواری نے کہا کہ عوام اور ارمی کے درمیان نفرت کے خلا بڑھانے کے ذمہ دار طورخم میں موجود این ایل سی حکام ہیں کیونکہ ان کے ناروا اور ظالمانہ رویہ اور کرادر سے تاجر اور عوام انتہائی نالاں ہیں انہوں نے ایم این اے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری ،سنیٹر الحاج تاج محمد سے درخواست کی کہ اس مسئلہ کو نوٹس لیا جائے اوراین ایل سی کے موجودہ حکام سے قوم کو نجات دلایاجائے اگر ہمیں ان کرپٹ حکام سے چھٹکارہ نہ ملا تو ھم مجبوراً طورخم بارڈر پر احتجاج کرینگے اور حالات کے ذمہ دار این ایل سی کے کرنل(ر) ستار اور صوبیدار اقبال ہوں گے کیونکہ حالات ان دو افراد کے باعث خراب ہوتے جارہے ہیں اخر میں انہوں نے مطالبہ کیاکہ موجودہ حکام کو تبدیل کیاجائے اور سکینر کو تین دن کے اندر اندر ہٹایاجائے۔
