پنڈدادنخان محکمہ زراعت توسیع کے ملازمین دفتر کو بیکار کیمپ سمجھنے لگے

Spread the love

پنڈدادنخان (راشدخان)

سائلین معلومات کے لئے دفتر جاتے ہیں عملہ موجود نہیں ھوتا

محکمے کی نااہلی کے باعث تحصیل پنڈدادنخان حکومت پنجاب کی نمائشی پلاٹ سکیم سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکی
مفت کی تنخواہیں دینے کی بجائے دفتر کو بند کر دیا جائے زمینداروں کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابو محکمہ زراعت توسیع پنڈدادنخان کے دفتر میں مستقل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی عدم موجودگی کے باعث ملازمین مرضی کرنے لگے رجسٹروں میں حاضری موجود موقع پر دفتر میں سائلین کو اپنے مسائل کے حل کے لیے کوئی بھی فرد میسر نہیں
جلالپور نہر کے کمانڈ ایریا کے لیے حکومت پنجاب نے دفتر ھذا کو مقامی کاشت کاروں کنو، امرود، بھنڈی، توری، باجرہ مکئی اور دیگر فصلوں کی کاشت کے لیےنمائشی پلاٹ بنانے کا کام سونپا تھا جس کے لیے مقامی دفتر نے کوئی کام نہیں کیا بلکہ مقامی کاشتکاروں کو مس گائیڈ کیا معلومات نہ ہونے کے باعث مقامی کاشتکاروں کو ذلیل و خوار ہونا پڑا کاشتکار مختلف زمینوں کے فرد اور کاغذات نکلواتے رہے جبکہ کہ ان کو صحیح معلومات دی جاتیں تو مطلوبہ زمینوں کے فرد محکمے کو دیے کر نماشی پلاٹ حاصل کر سکتے تھے محکمہ زراعت توسیع کی نا اہلی کے باعث نہ صرف کاشتکار بلکہ تحصیل پنڈدادنخان بھی حکومت کی اس سکیم سے فائدہ نہ اٹھا سکی.
علاقائی زمینداروں اور کاشت کاروں کا اعتماد اور اعتقعاد اس محکمےپر پہلے ھی بہت کم ہے اور جو چند ایک کاشتکار یا زمیندار معلومات حاصل کرنے کے لئے شہر سے دور دفتر میں جاتے ہیں تو ملازمین نہیں ملتے بار بار کے چکر لگانے کے باوجود لوگ مایوس ہو کر دفتر جانا ہی چھوڑ دیتے ہیں اور اپنا کام کسی اور زریعے سے مکمل کر لیتے ہیں یا اپنی منشا اور سوجھ بوجھ کے مطابق کرتے ہیں جبکہ ان کی خدمات کے عوض جن لوگوں کو تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں ان کا رویہ ملنے پر احسان عظیم کی طرح ہوتا ہے علاقائی کاشتکاروں کا مطالبہ ہے کہ دفتر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کی جائے اور ملازمین کی حاضری کو یقینی بناتے ہوئے سروس مہیا کی جائے دوسری صورت میں عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے چلنے والے اس دفتر کو بند کر دیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں