ماہ نور بخاری لاہور
اوسی
صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین کہتے ہیں کورونا وائرس کے چیلنج کے باوجود صوبائی حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا۔ بلا شبہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں معیشت مستحکم ہوئی ہے۔
موجودہ حالات کے پیش نظرمحکمہ انسانی حقوق واقلیتی امور کیلئے 500ملین کا بجٹ مختص کیا گیا۔ ترقیاتی اسکیموں، مذہبی اقلیتوں آبادی پر مشتمل علاقوں کے لئے شہری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا مذہبی عبادتگاہوں کی تزئین و آرائش اور عبادتگاہوں کے ذریعے سیاحت کو فروغ دیاجائیگا قبرستانوں کی بحالی، طلباو طالبات کے لئے تعلیمی وظائف کا اجرا،،مذہبی تہواروں پر تمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔ کسی بھی قسم کے مذہبی امتیاز سے پاک ماحول کی فراہمی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے مذہبی اقلیتوں کو تحفظ دیئے بغیر کو ئی بھی ریاست حقیقی معنوں میں جدید اور مہذب ریاست نہیں کہلاسکتی۔