ہم ترکی اور شامی بھائیوں کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ حافظ عبدالحمید عامر

Spread the love

پریشان حال ترکی اور شامی بھائیوں کے لیے ضلع جہلم میں خطبات جمعہ میں فنڈ ریزنگ کی اپیل کی گئی
جہلم( محمد زاہد خورشید) ہم ترکی اور شامی بھائیوں کے ساتھ مصیبت کی اس گھڑی میں بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہیں، ان خیالات کا اظہار جامعہ علوم اثریہ کے مہتمم اور مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے نائب امیر حافظ عبدالحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ مزید ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی حکومت اور عوام نے ہمیشہ پاکستان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا ہے۔ اب ترکی اور شام میں حالیہ زلزلہ کے سبب 20ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اربوں کی املاک کو نقصان پہنچ چکا ہے اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے ا میر پروفیسر سینیٹر ساجد میر کی ہدایات پر ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر تحریک چلائی گئی ہے کہ ترکی اور شامی مسلم بھائیوں کا اس مصیبت کی گھڑی میں بھرپور ساتھ دیا جائے اور اُخوت اسلامی کے حق کو ادا کرتے ہوئے اُن تک بڑھ چڑھ کر مالی امداد پہنچائی جائے۔ حافظ عبدالحمید عامر نے مرکز کی ان ہدایات کے مطابق ضلع جہلم میں خطبا کے نام پیغام جاری کیا کہ وہ خطبات جمعہ میں زلزلے کی لپیٹ میں آئے ترکی اور شامی عوام کے لیے بھرپور تعاون کی اپیل کریں۔ رئیس الجامعہ کی ہدایات کے مطابق ضلع جہلم کی مساجد میں ترکی اور شامی بھائیوں کے لیے مالی امداد جمع کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں