فواد چوہدری صرف جہلم ہی نہیں پوری پارٹی کا اثاثہ ہیں ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ

Spread the love

چوہدری زاہد حیات
جہلم ۔گول پور یونین کونسل کے چیئرمین اور مقامی رہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ کا کہناہے ہے کہ فواد چوہدری کی قیادت میں کام کرنا ایک خوشگوار اور خوبصورت تجربہ ہے ۔اور فواد چوہدری پوری پاکستان تحریک انصاف کے لیے ایک قیمتی اثاثہ ہیں ان کی قیادت میں حلقے میں ترقی کا جو سفر شروع ہو ا اس کی مثال نہیں ملتی نہر کا کام شروع کروانا اور اب پاسپورٹ آفس پنڈ دادنخان کا قیام فواد حسین کے بڑے کارنامے ہیں اور ایسے کارنامے فواد چوہدری جیسا لیڈر ہی سر انجام دے سکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے کے کر اب تک اس حلقے میں پہلی دفعہ اتنے بڑے میگا پراجیکٹ شروع ہوئے ہیں جس کے لیے بلا شبہ پورا حلقہ چوہدری فواد کا مشکور ہے ۔اور چوہدری فواد حسین کی قیادت میں مکمل طور پر متحد ہے اور انشاللہ ان کی قیادت میں یہ سفر جاری رہے گا ۔ڈاکٹر نصیر کھنڈوعہ نے کہا کہ انشاء اللہ چوہدری فواد ہی اس حلقے کی محرومیاں دور کریں گے۔ چوہدری فواد کے ساتھ انشاللہ ترقی اور مثبت سیاست کا سفر جاری رہے گا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں