زمین کے بلند ترین اور کم ترین مقامات تک پہنچنے والی دنیا کی پہلی عورت محترمہ وینیسا اوبرائن نے سمندر کے سب سے گہرے مقام پر پاکستانی جھنڈا لہر ا دیا بر طانیہ میں پاکستان کے ہائ کمشنر نفیس ذکریا کی مبارکباد
لندن (چودھری عارف پندھیر) زمین کے بلند ترین اور کم ترین مقامات تک پہنچنے والی پہلی خاتون محترمہ مس ویلنسیا اوبرائن جسے اسی کارنا مے کی وجہ سے گنز بک آف ورلڈ ریکارڈ بک میں نام شامل کر لیا گیا ھے وینیسیا کو محترمہ دردانہ انصاری او ای بی کے زریعہ پاکستان کا جھنڈا پیش کیا گیا مس وینیسیا اوبرائن نے کہا کہ انہیں پاکستانی پرچم لے جانے پر فخر ھے بر طانیہ میں پاکستان کے ہائ کمشنر نفیس ذکریا نے انہیں ریکارڈ قائم کرنے پر کہا کہ حکومت پاکستان اور پاکستان کی عوام کو آپکے کارنامے پر فخر ھے یاد رھے کہ محترمہ وینیسا اوبرائن نے ماریا نہ خندق میں 12 جون 2020 (بہر الکاہل میں مائکرو ینشیا کی فیٹریٹ ریاستیں ) میں 10925 میٹر کی دوری چیلنجر ڈیپ کے نام سے سمندر کے سب سے گہرے مقام تک پاکستان کا جھنڈا لہرایا انہوں نے 2017 میں قراقرم کے ٹو پاکستان کی اعلی چوٹی کو فتع کرنے والی دنیا کی پہلی خاتون تھی