وزیر آباد نا معلوم افراد نے 50 لاکھ روپے تاوان کے عوض6 سالہ بچہ اغواکرلیا

Spread the love

وزیرآباد (نا مہ نگار) نا معلوم افراد نے 6 سالہ بچہ اغواکرلیا،مغویان نے بچے کے والدین سے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کر دیا۔ تھانہ احمد نگر کے گاؤں چبہ چیمہ کے رہائشی عامر چیمہ کے 6 سالہ بیٹے کو نامعلوم ملزم موٹر سائیکل پر بٹھا کر لے گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج سے مغویان کی تلاش جاری ہے ایس ایچ او تھانہ احمد نگر سلمان سندھو کا موقف۔مغویان موٹر سائیکل پر سوار تھے اور بچہ کو آگے موٹرسائیکل کی ٹینکی پر بٹھا کر لے گئے مغویان نے 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا ہے۔ مغوی بچے زاویال کے والد عامر عرفان چیمہ کی مدعیت میں تھانہ احمد نگر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے مغویان نے انٹر نیشنل نمبر سے بچے کے والد سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کیا ہے۔ایس ایچ او سلمان سندھو نے کہا کہ بہت جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے پولیس ٹیم تکنیکی بنیادوں پر کام کرتے ہوے ملزمان کو تلاش کر رہی ہے۔(فوٹو ہمراہ ہے)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں