ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی اور جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس

Spread the love

ساہیوال( چودری محمد اصف ندیم آرائیں ڈویژنل بیورو چیف ساہیوال) ملک بھر کی طرح ساہیوال پریس کلب رجسٹرڈ ساہیوال میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی اور جشن آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد تھے صدر ساہیوال پریس کلب رانا جاوید نثار ، چیرمین پریس کلب چوہدری محمد اشرف اور دیگر عہدیدران کے ساتھ سابقہ صدر و چیرمین سینئر صحافی عزیزالحق گورائیہ ، چوہدری رشید اکمل ، شیخ نعیم ، رضوان طاہر ، راحیل آزاد ، سید طمطراق محاسن شاہی
اے ایس پی یوٹی بنگل بگٹی،ایس ڈی پی اوسٹی سرکل راناافتخاراحمد،پی آراوسہیل احمد،پی ایس اوراناآصف سرورسمیت دیگرمعزز ممبران پریس کلب نے بڑی تعدا دمیں شرکت کی- تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او فیصل شہزادنے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک باد دی-انہوں نے کہاکہ اتحاد، تنظیم اور ایمان ایسے سنہری اصول ہیں جن پر کاربند ہو کر ہم پاکستان کو دنیا کی عظیم مملکت بنا سکتے ہیں آج اس اہم دن پر ہم سب عہد کرتے ہیں کہ رزق حلال کمائیں گے اورریاست کی طرف سے عاید ذمہ داریاں مکمل ایمانداری سے سرانجام دینگے -انہوں نے کہاکہ شہریوں کیلئے میرے دفترکے دروازے ہروقت کھلے ہیں سائلین بلاخوف خطرمجھے ملیں انشاء اللہ شکایت کا فوری ازالہ کیاجائیگا۔انہوں نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے۔ پاکستان بڑی قربانیاں دے کر حاصل ہوا ہے-قبل ازیں خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے صدرپریس کلب راناجاوید نثار نے کہاکہ یہ ملک ایک عظیم مقصد کیلئے حاصل کیاگیا اور اہم سب نے اس مقصد کے حصول کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔یہ ملک ہمارے لئے سائبان ہے ہمیں اس کو مضبوط ومستحکم بنانا ہے اس کے بغیر ہمارا وجود بے معنی ہے ساہیوال پریس کلب نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا ہے میڈیا او رانتظامیہ کے روابط مستحکم ہیں جبکہ مثبت تنقید انتظامی افسران کیلئے اصلاح ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں میڈیا کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آج قیام امن اور خوشحالی کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔ انتظامی ادارے اور میڈیا ملک میں امن اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں