وزیرآباد(نا مہ نگار) شہر میں منشیات فروشوں نے ڈیرے ڈال لئے،آئس نشہ سرعام دھڑلے سے فروخت ہونا لگا،نوجوان نشہ کی لت میں مبتلا ہونے لگے،مبینہ طور پرچار ہفتوں میں 8نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے،پولیس خاموش تماشائی۔وزیرآبادشہر کے مین بازار،ماڈل کالونی،جناح کالونی،موتی بازار ودیگر گلی محلوں سمیت سکول وکالجوں میں منشیات فروش آئس نشہ فروخت کررہے ہیں جس سے نوجوان آئس نشہ کی لت میں مبتلا ہورہے ہیں اور گلی محلوں،بازاروں میں گرے پڑے رہتے ہیں منشیات فروش آزاد دندناتے پھرتے اور منشیات کا دلیری سے کاروبار کررہے ہیں جبکہ پولیس خواب خرگوش میں محو ہے۔واضح رہے کہ چار ہفتوں میں 8نوجوان نشہ کی وجہ سے جان سے جا چکے ہیں۔شہری،عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئی جی پنجاب،اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کے افسران،آر پی او،سی پی او گوجرانوالہ سے فوری نوٹس لیکر منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے اور نشہ جیسی لعنت سے علاقہ کو پاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
