گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے اشیائے خوردنوش کی خریدد فروخت کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قراردیا

Spread the love

گلگت (پ ر)اسسٹنٹ کمشنر / چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے اشیائے خوردنوش کی خریدد فروخت کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قراردیا، اس سلسلے میں فوڈ انسپکٹر اشیائے خوردنوش کے نمونے لینے کیلئے متعلقہ دکانداروں اور ہول سیلرز کے پاس آئیں گے، لہذا تاجرحضرات میونسپل فوڈ انسپکٹر اور انکے عملے کے ساتھ تعاون کریں، تاکہ میونسپل حدود میں معیاری اشیائے خوردنوش کے فراہمی میں مدد مل سکے۔اشیائے خوردنوش کے لیبارٹری ٹیسٹنگ کی غرض سے نمونوں حصول کیلئے نوٹیفیکیشن جاری کردیا، تفصیلات کے مطابق سوموار کے رو ز اسسٹنٹ کمشنر، ایڈ منسٹریٹر و چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے میونسپل حدود میں اشیائے خوردنوش کے خرید و فروخت کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ لازمی قراردیکر نوٹیفیکشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق شہر میں مختلف ناموں کے برانڈ کے اشیائے خوردنی مثلا کوکنگ آئل، گھی،مصالحہ جات،آٹا،مکھن، پاپڑ، جام،شربت، جوس، و دیگر اشیاء فروخت ہورہے ہیں جنکی کوآلٹی کی کوئی تصدیق نہیں ہوتی، ان اشیائے کی کوآلٹی تصدیق کیلئے لیبارٹری ٹیسٹ کرانا لازمی ہے، اس لئے ان اشیائے خوردنوش کے لیبارٹری ٹیسٹ کیلئے فوڈ انسپکٹر اور ٹیم مارکیٹ کے کسی بھی دکان سے نمونے وصول کریں گے۔ لہذا بزریعہ نوٹس ہذ ا تمام ہول سیلرز، دکانداروں اور تاجروں کو حکم دیا جاتا ہے کہ وہ فوڈ انسپکٹر اور ٹیم کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مختلف اشیائے خوردنوش کے نمونے فراہم کریں، تاکہ مارکیٹ میں مضر صحت اشیائے خوردنوش کی فروخت نہ ہوسکے۔ ضلعی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ متوازن خوراک کو یقینی بنانے کیلئے پیور فوڈ ایکٹ کے تحت فراہمی یقینی بنائی جاسکے، اور شہریوں کی صحت عامہ کو ہر طرح کے خطرات سے محفوظ رکھا جاسکے۔ ہمارا مقصد عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی ہے جس کیلئے ہماری ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں