گلگت (پ ر)AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ پیٹرول پمپ مالکان اپنا قبلہ درست کریں، ناجائز منافع کے لالچ میں پمپ میٹر میں ہیرا پھیری پر سخت کاروائی ہوگی۔ سیکٹر مجسٹریٹس پیٹرول پمپوں پر نظر رکھے، ہیرا پھیری کرنے والے مالکان کے پیٹرول پمپ سیل کرکے رپورٹ کریں، اور روزانہ کی بنیادو پرکاروائیاں کریں اورمعائینے کی رپورٹ دیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز سیکٹر مجسٹریٹس کے جانب سے شہر کے مختلف پیٹرول پمپوں کے چھاپہ مار کاروائی کرکے ایک پیٹرول پمپ سیل کرنے اور نصف درجن سے زائد پمپ مالکان کو قانونی نوٹسز دینے کی رپورٹ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرو ل پمپ پیمانہ درست رکھیں، اور ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد یقینی بنائیں، اس سے قبل تحصیلدار ہیڈکو آرٹر میثم عباس کا سیکٹر مجسٹریٹس عبدالروف، محمد طاہراور میونسپل فورس ہمراہ شہر کے مختلف پیٹرول پمپوں کے چھاپہ مار کاروائی کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایک پیٹرول پمپ سیل جبکہ نصف درجن سے زائد پیٹرول پمپ مالکان کو محتاط رپنے کیلئے نوٹسز بھی جاری کردئے، اور اسسٹنٹ کمشنر کا واضح ہدایت نامہ بھی موقع پر آگاہ کیا۔ مجسٹریٹس نے واضح کیا کہ شہریوں کی جانب سے پیٹرول پمپ مالکان کے خلاف روزانہ شکایات موصول ہوتی ہیں۔ منگل کے روز کاروائی اس سلسلے کی کڑی ہے ڈرائیور یونین کے صدر محمد یعقوب اور تاجر حسین نے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے پیٹرول پمپوں پر چھاپوں پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے احسن اقدام قرار دیا، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے ان حالات میں پیٹرول پمپ مالکان کی جانب سے میٹر گیج میں ہیرا پھیری سمجھ سے بالاتر ہے مہنگائی مافیا کے خلاف اسسٹنٹ کمشنراور اسکی ٹیم کے جانب سے اقدماات خوش آئند ہے ٹرانسپورٹر ز اور ڈرائیور یونین ضلعی کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے والوں کو عبرت کا نشان بنادیا جائے۔ واضح رہے کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ڈپٹی کمشنر امیر اعظم کے قیادت میں اسسٹنٹ کمشنر اور اسکی ٹیم ہمہ وقت کوشاں ہے
