گلگت (پ ر)گلگت شہر کی صفائی ہم سب کی زمہ داری ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اسلام ہمیں اپنے ارد گرد کے ماحول کوصفا ستھرا رکھنے کا درس دیتا ہے اس مقصد کیلئے میں GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اقدامات تیز کردئے ہیں آئے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے بینر تلے شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کیلئے صفائی مہم کا حصہ بنیں،اورGB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے خصوصی صفائی مہم میں شریک ہوجائیں۔ ان خیالات کا اظہار AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے منگل کے روز جوٹیال بوائز مڈل سکول می طلبا سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے اپنے خطاب میں طلبا کو صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، اور ناقص صفائی کی وجہ سے ماحول میں پھیلنے والی بیماریوں اور نقصانات سے آگاہ کیا۔ اس سے قبلGB ویسٹ منیجمنت کے تعاون سے صفائی مہم کے سلسلے میں آگاہی مہم ریلی کا انعقاد بھی کیا جوکہ مین شاہراہوں سے ہوتا ہوا مڈل سکول خومر میں اختتام پزیر ہوا، ریلی دیکھتے ہی دیکھتے جلسے کی شکل اختیار کرگئی۔ریلی کے شرکا نے صفائی کی اہمیت پر کتبے اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔ اور گلگت ویسٹ،منیجمنٹ کمپنی کے جانب سئے سکول کے طلبہ نے ماسک، تھیلے، اور دستانے بھی تقسیم کئے اورطلبہ نے دکاندار وں کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے اپنے دکانوں کو بند کرنے سے قبل صفائی کرکے کوڑا کرکٹ مناسب طریقے سے سنبھال کر پلاسٹک کے شاپرز میں ڈال کر اگلی گاڑی آنے تک مناسب جگہ پر رکھیں تاکہ کمپنی کی سینیٹری گاڑی اٹھالے گی۔ مہذب قومیں صفائی کیلئے خصوصی توجہ دیتے ہیں جسکی وجہ سے ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صفائی مہم کو کامیاب کرانے کیلئے سکول طلبہ اہم کردار ادا کرتے ہیں کیونکہ سکول ہی بچوں کی بہتر نشونما کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے یاد رہے پورے صوبے میں صفائی کی مجموعی صورتحال کی بہتری کیلئے ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں صفائی آپریشنل پلان کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے
