گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی صفائی کے سلسلے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرونگا، واش رومز کی حالت زار بہتر بنائی جائے گی، خواتین مسافروں کی انتظار گاہ کو بہتر بنایاجائے، جنرل بس سٹینڈ میں مر د و خواتین مسافروں کیلئے غیر فعال واش رومز کی فوری فعال کرنے کیلئے بھی احکامات دئے،لاری اڈے میں مسافروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اورجنرل بس سٹینڈ میں صفائی یقینی بنانے کیلئے کوڑا دانوں کو نصب کرنے کیلئے چیف آفیسر کو ہدایات دیں، انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کوڑا کرکٹ و کچہرے کو کوڑا دانوں میں ڈالیں، تاکہ ماحول پر منفی اثر نہ پڑے، ان خیا لات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ مدثر عالم،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آپریشنل منیجر مجاہد علی، سابق صدر ڈرائیور یونین محمد یونس کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کے دورے کے موقع پر کیا، انہوں نے چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ کو ہدایات دیں کہ وہ کمپنی کے سینٹری سٹاف کے ذریعے جنر ل بس سٹینڈ کی صفائی کو بہتر بنانے کیلئے عملی اقدامات کریں، روزانہ صفائی کا معائینہ کریں، اور رپورٹ دیں، اس موقع پر آپریشن منیجر مجاہد علی نے ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے روزانہ کے صفائی وآپریشنل پلان کے بارے آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے آپریشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد کیلئے ہدایات دیں، اور ہفتہ وار صفائی مہم کے سلسلے میں آگاہی ریلی کو کامیاب بنانے کیلئے ہدایات دیں، انہوں نے کہا کہ صفائی واک ایک اہم سر گرمی ہے واک کے ذریعے زمہ دار شہریوں کو صفائی برقرار رکھنے کیلئے شعور دیا جاتا ہے اس سے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس سے قبل چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ مدثر عالم نے ویسٹ منیجمنٹ اور بلدیہ کے جانب سے صفائی کی صورتحال کی بہتری کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مزید بہتری کیلئے ہدایات دیں، بعد ازاں انہوں نے چیف آفیسر، سیکٹر مجسٹریٹس اور میونسپل فورس کے جوانوں کے ہمراہ جنرل بس سٹینڈ کے دکانوں کا بھی جائزہ لیا اور سرکاری نرخناموں پر خرید و فروخت نہ کرنے والے درجنوں دکانداروں پر جرمانے بھی کئے، انہوں نے تنوروں روٹی کا وزن اور صفائی کا بھی جائزہ لیا، شہر میں صفائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کء جائیں گے۔ بس سٹینڈ کی صفائی کے حوالے سے ڈی ایم او کو سختی سے تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ اسے صاف ستھرا رکھیں۔ کچرا اٹھانے کا مسئلہ حل کرنے کے لیے آئندہ ہفتے مستقل ڈسٹ بن نصب کر دیے جائیں گے۔اس کے علاوہ بس اسٹینڈ میں تندوروں اور ریستورانوں میں کھانے کے معیار کو بھی چیک کیا گیا اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے- نان آپریشنل واش رومز کو بھی جلد فعال کر دیا جائے گا۔ عوامی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔
