گلگت( سٹاف رپورٹر) AC /یڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر) عادل علی کا شہر کے مختلف سکولوں کا دورہ، اساتذہ سے ملاقات ، سکول کے مسائل پوچھے ، بچوں کی تعلیم وتربیت پہ بات چیت ، بچے ہمارے مستقبل ہیں معیاری تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں نہ کریں ، اساتذہ نے درپیش مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا ، تفصیلات کے مطابق ہفتے کے روز اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی نے نور کالونی جوٹیال ، خومر مڈل سکول، کونوداس پرائمری و مڈل سکول ، امپھری ہائی سکول کا دورہ کیا ، اپنے دورے کے دوران انہوں نے سکول کے منیجمنٹ اور درس و تدریسی سرگرمیوں کے بارے سوال وجواب کئے ، انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ ان کگ درینہ مسائل حل کیلئے متعلقہ آفیسران سے بات کریں گے جبکہ بچوں کو تعلیم و تربیت کے حوالے سے سختی سے ہدایات دیں کہ معیاری تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے ، کیونکہ یہیں بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں انکی جدید خطوط پر ےتعلیم و تربیت وقت کی ضرورت ہے کیونکہ جدید تعلیم کا حصول ہی بنیادی مقصد ہے اسسٹنٹ کمشنر نے سکولوں کے مختلف پورشنز کا بھی جائزہ لیا ، لیبارٹری، لائبریری سمیت سٹاف رومز اور سکول کے طلبہ کیلئے واش رومز کی سہولت لازمی قرار دیا۔ انہوں نے موقع پر ہدایات دیں کہ طلبا کے سالانہ امتحانات قریب ہیں امتحانات کی تیاری کیلئے توجہ دیں، اساتذہ کی لگن اور محنت سے ہی طلبا کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں پڑھا لکھا گلگت بلتستان کیلئے صوبائی حکومت سرکاری سکولوں کی معیار تعلیم بہتر بنانے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھارہی ہے جسکی بدولت امید ہے سرکاری سکول سالانہ امتحانات کے بہتر نتائج دینے میں کامیاب ہونگے
