گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا چیف آفیسر بلدیہ گلگت مدثر عالم کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں گرنافروشوں کے خلاف کریک ڈاون، متعدد دکاندار نرغے میں آگئے، 3 مرغی فروش جیل گئے، 3 دکانوں کو سیل اور 5 افراد کو گرفتار کرلئے گئے۔ تفصیلات کت مطابق جمعہ کے AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا ٹیم کے ہمراہ زبردست کاروائی، خود ساختہ مہنگائی کرنے والے تین مرغی فروشوں کوجیل کی سزا دے دی، اور سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے 5 افراد کو گرفتار تین دکانوں کو سیل کردیا، اسسٹنٹ کمشنرنے شہریوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے اور زائد منافع خوری پر دکانداروں کی خلاف واٹس ایپ نمبر 03555555478 پر شکایات کریں، خلاف ورزی کرنے والے تاجروں کو نہیں بخشا جائے گا، رمضان المبارک میں خود ساختہ مہنگائی کرکے عوام کو مالی مشکلات میں ڈالنے والے کوئی رعائت کے مستحق نہیں، انہوں نے تاجروں کو احکامات دئے کہ وہ چند پیسوں کیلئے عوام کو مشکل میں نہ ڈالیں، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں منافع کم کھائیں، زیادہ سے زیادہ رعائت دینے کی کوشش کریں، تاکہ تمہاری دنیا و آخرت دوں سنور سکیں، عوام کو مشکل میں ڈال کر کوئی بھی عباد ت قبول نہیں، اس لئے اضافی پیسے لینے سے اجتناب کریں، ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کے نام اور دکانوں کی تصاویر لیکر شکایات سیل واٹس اپ نمبر شیئر کریں تاکہ فوری طور پر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جاسکے۔ رمضان المبارک کے خصوصی آپریشنل کاروائیاں ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم اور اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ہمہ وقت جاری و ساری ہے۔عوام کا اعتماد ہے ہماری کامیابی ہے
