گلگت(پ ر) طلبا ہمارے معمار ہیں،اورملک کے مستقبل کا ضامن ہیں، بچوں کو معیاری تعلیم کے ذریعے قیادت کا اہل بنانا ہے آج کے پڑھے لکھے بچے کل کے لیڈر ہونگے ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل کا گرلز پرائمری سکول کا جاگیر بیسن کا اچانک دورے کے موقع پر طلبا اور اساتذہ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سکول کے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ عملی اقدامات کرے گی اساتذہ بچوں کو معیاری تعلیم دینے کیلئے اپنی تمام تر پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔ تاکہ والدین کا سرکاری سکولوں کی کارکردگی پر اعتماد بحال ہوسکے، آج جگہ جگہ معیاری تعلیم کے نام پر نجی سکولوں کی بڑی تعداد کام کررہے ہیں جہاں اساتذہ کم سہو لیات کے باوجود طلبا و طالبات کی بہتر تعلیم و تربیت کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی قابلیت کسی تعارف کی محتاج نہیں، اساتذہ کو چاہیے کہ جدید تقاضوں کے ہم آہنگ تعلیم و تربیت کیلئے کام کریں، معیاری تعلیم کے حصول کیلئے بچوں کو جدید تعلیم دینا ہوگا۔بچوں میں تعلیم کے حصول کیلئے شوق پیدا کرنا اساتذہ کیلئے بڑی آزمائش ہوگی۔بعدازاں سکول پہنچے پر اساتذ ہ نے اسسٹنٹ کمشنرکاخو ش آمدید کہا۔ اساتذہ نے اسسٹنٹ کمشنر کو سکول کے مسائل آگاہ کیا۔اساتذہ اور طلباء سے بات چیت کے دورا ن انہوں نے دپیش مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی، سکول کا درینہ مسئلہ پینے کے پانی کیلئے واٹر پمپ کی فراہم کرکے پورا کیا، اور سکول کے بچوں کو تعلیم دینے کے طریق کار کو تسلی بخش قرار دیکر تعریف کی، علاوہ ازیں سکول کے دیگر مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی ہدایات دے دی گئیں۔ پرائمری سکول کے اساتدہ اور طلبا نے اسسٹنٹ کمشنر کے سکول آمد پر انکا شکریہ ادا کیا اور اسے علم دوست آفیسر سے تشبیہ دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ جو قوم علم حاصل کرتی ہے وہ قوم قیادت کرتی ہے
