گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا چیف آفیسر بلدیہ گلگت مدثر عالم کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون

Spread the love

گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کا چیف آفیسر بلدیہ گلگت مدثر عالم کے ہمراہ شہر کے مختلف مارکیٹوں میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون، متعدد دکاندار نرغے میں آگئے، نصف درجن سے زائد سبزی، پھل فروشوں کو گرفتار کرے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا جبکہ اضافی قیمت لینے پر 5 قصائیوں پر بھاری جرمانے کئے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز اسسٹنٹ کمشنر گلگت کیپٹن (ر) عادل علی کے نگرانی میں عوامی شکایات پر گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہا، جس کے نتیجے میں نصف درجن سے زائد سبزی فروشوں کو گرفتار کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت پہنچادئے اور زائد نرخناموں کی وصولیوں پر 5 قصائیوں پر جرمانے کئے گئے ار جنرل سٹوروں میں سرکاری نرخنامہ آویزاں نہ کرنے پرایک دودرجن سے زائد دکانداروں کو قانونی نوٹسز جاری کردئے، تاجر حضرات ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں، عوام کو لوٹنے والے دکانداروں کی شکایات 03555555478 درج کرائیں، فوری کاروائی ہوگی، ترجمان شہر ی انتظامیہ نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، سرکاری نرخناموں پر عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں کے نام اور دکانوں کی تصاویر لیکر شکایات سیل واٹس اپ نمبر شیئر کریں تاکہ فوری طور پر خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف فوری ایکشن لیا جاسکے۔ رمضان المبارک کے خصوصی آپریشنل کاروائیاں ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم اور اسسٹنٹ کمشنر کی قیادت میں ہمہ وقت جاری و ساری ہے۔عوام کا اعتماد ہے ہماری کامیابی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں