گلگت(پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا کے احکامات پر عملدرآمد جاری، شہر کی صفائی اور خوبصورتی کیلئے کوششیں تیز کردی گئیں، اسسٹنٹ کمشنر گلگت عارف حسین GDA کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالعزیز، بلدیہ چیف مدثر عالم اور GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے آفیسران کے ہمراہ جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا، چوک،چوراہوں اور شہر کے مصروف ترین شاہراہوں کی تزئیں و آرائش کا کا معائینہ کے دوران کام کی۔رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا، اسکے علاوہ، بھل صفائی مہم کے سلسلے میں چیف آفیسر بلدیہ کام کی رفتار سے آگاہ کیا، نیز ڈپٹی ڈائریکٹر GDA عبدالعزیز اپنے ادارے کے جانب سے شروع کئے گئے تزیں آرائشی منصوبوں کے بارے بریفنگ بھی دی, اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی مہم کو تسلی بخش قرار دیا۔ جمعہ کے روز انہوں نے مقامی میڈیا کیلئے جاری بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے نگرانی میں لائن ڈیپارٹمنٹ کے اداروں کی جانب تعاون مثالی ہے۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ سینیٹری سٹاف کی جانب سے چوراہوں کی خوبصورتی کیلئے نصب خوبصورت ماڈلز کو پانی کے ذریعے دھلائی پر سٹاف کی تعریف کی۔اور چیف آفیسر کی جانب سے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا، انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی خوبصورتی اورصفائی کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ، بلدیہ عظمیٰ گلگت، ضلع کونسل گلگت اور GB ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ساتھ تعاون کرے، اپنے اداروں کے ساتھ ملکر اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے کردار ادا کریں۔ کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے اپنے ایمان کو مکمل کرنے کیلئے ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنے شہر، محلہ،گھر اور گلیوں کی صفائی اولین ذمہ داری سمجھ کر ادا کریں، تاکہ ہم اپنے ماحول کو صاف رکھتے ہوئے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہوجائیں۔ واضح رہے گرمیاں شروع ہوتے ہی ہزاروں کی تعداد میں مقامی و غیر مقامی سیاح سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان کا رخ کرتے ہیں۔ چیف سیکریٹری کی کاوش ہے کہ سال۔2024 ملکی و غیر ملکی سیاحت کو پرکشش بنانے کیلئے گلگت بلتستان کو ایک رول ماڈل کے طور پر پیش کریں اس مقصد کے حصول کیلئے علاقے کی خوبصورتی اور صفائی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے یاد رہے ڈسٹرکٹ اور میونسپل ایڈمنسٹریٹرز کے نگرانی میں گلگت بلتستان کے لوکل کونسلات اور GB ویسٹ منیجمنٹ کے اہلکار علاقے میں سیاحت کی فروغ کیلئے اہم کردار ادا کررہے ہیں
