گلگت (پ ر) AC / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت عارف حسین نے میونسپل حدود میں آگ بجھانے والے آلات کی تنصیف یقینی بنائیں گے، تاجر حضرات دو ہفتے کے اندر اندر پیٹرول پمپوں، ہوٹلوں،ڈیپارٹمنٹل سٹوروں، بنکوں، پلازوں، لکڑی کے کارخانوں، کپڑوں کے دکانوں، گوداموں، اور تمام حساس مقامات پر آگ بجھانے والے آلات کو نصب کرکے رپورٹ دیں، سجہاں جہاں آگ بجھانے والے آلات نصب ہیں ان کے استعمال کا معیاد، اور جہاں نصب نہیں کئے گئے ہیں انہیں آگ بجھانے والے آلات کو نصب کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نوٹسز دیں، ضلعی انتظامیہ کے جانب سے دئے گئے احکامات کی عملدرآمد نہ کرنے والے تاجروں شاپنگ مال مالکان، نجی دفاتر کے زمہ داران کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا۔ شہر کو کسی بھی ہنگامی صورتحال سے محفوظ بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نجی اداروں کے ساتھ ملکر اپنا کردار ادا کرے گی، ان خیالات کا ظہار انہوں نے سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز گلگت بلتستان کے منیجنگ ڈائریکٹر نوشاد علی شانی، ٹیکنکل کنسلٹنٹ غلام عباس کے ساتھ ملاقات کے موقع پر تحصیلدار ہیڈ کوآرٹر کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل منیجنگ ڈائریکٹر سٹی فائر اینڈ سیفٹی سروسز نوشاد علی شانی نے شہرکو کسی بھی ہنگامی یا حادثاتی طور پر لگنے والی آگ سے محفوظ رہنے، کم سے کم نقصان پہنچانے اور فوری آگ بجھانے کے سلسلے میں آگ بجھانے والے معیاری آلات کی تنصیف اور ان کے استعمال کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سٹی فائر کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کے جانب سے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے ضلع غذر کے شہر گاہکوچ میں حال ہی میں ایک بڑے لکڑ کے کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپوں نقصان کے ساتھ شہریوں کے املاک کو بھی بھاری نقصان پہنچاہے اسی طرح کئی مثالیں ہمارے سامنے موجود ہیں کہ ہمارے آنکھوں کے سامنے دیکھتے ہی دیکھتے حادثاتی آگ نے کئی خاندانوں کی جمع پونجی ختم کرکے رکھ دی ہے
